پاک بھارت سیریز کا انعقاد باہمی تعلقات میں بہتری کا موجب بنے گا

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کشیدگی کے دور سے گزر رہے ہیں اور مجوزہ پاک بھارت سیریز کا انعقاد ان میں بہتری لانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے

374784
پاک بھارت سیریز کا انعقاد باہمی تعلقات میں بہتری کا موجب بنے گا

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ باہمی تعلقات میں کشیدگی کم کرنے کے لیے بھارت کو پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنی چاہیے۔
انہوں نے بتایا کہ اگرچہ موجودہ پیش رفت اچھی سطح پر نہیں ہے۔ لیکن میں ابھی بھی پُر امید ہوں کہ ماہ دسمبر میں دونوں ملکوں کے درمیان سیریز کا انعقاد ہو سکتا ہے۔ کیونکہ عدم انعقاد کھیل کیلیے بہت بڑا نقصان ثابت ہو گا۔
یونس نے پی ایس ایل میں کوچنگ کیلیے دستیابی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اپنی لیگ میں انڈر 19 اور23 کرکٹرز کو شامل کرنا چاہیے۔ دوسرے ملکوں کے نامور کھلاڑیوں کو بھی موقع ضرور دیں تا ہم ، ہمیں توازن برقرار رکھنا ہوگا، انہوں نے سزا یافتہ کرکٹرز کی ٹیم میں واپسی کے سوال کو سخت قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں اسوقت اس موضوع پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا۔
سابق کپتان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ سے سیریز کے تناظر میں دورئہ زمبابوے کیلیے بعض سینئرز کو آرام دینا غلط نہ ہو گا، ویسے بھی چندکرکٹرز حج پر جا رہے ہیں، شاید وہ ٹیم کو جوائن نہ کر سکیں، ان کے مطابق زمبابوین سائیڈکو نظر انداز نہیں کررہا مگر نگاہیں انگلینڈ کیخلاف سیریز پر ہیں۔
پاکستان کی دسمبر میں بھارت سے سیریز خطرے سے دو چار ہے ، اس ضمن میں ایک سوال کے جواب میں وقار یونس نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات میں کشیدگی میں گراوٹ لانے کے لیے کھیل مقابلوں کا انعقاد لازم و ملزوم ہے۔ر وایتی حریفوں کی سیریز ہمیشہ سے ہی بڑی اہمیت کی حامل رہی ہے،کافی عرصے سے دونوں ٹیموں نے آپس میں ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی۔ میں سمجھتا ہوں کہ باہمی روابط کی بحالی کا یہ ایک اچھا موقع ہے۔ اگر مجوزہ سیریز سر انجام نا پاسکی تو اس کا نقصان دونوں ملکوں کو ہی ہو گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں