ترکی کو ہالینڈ کو ہر صورت شکست دینی ہو گی

لاٹویا کے خلاف میچ میں گول کرنے والے سلچوق انان نے ترک قومی ٹیم کی تاریخ کے 700 ویں گول کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے

342601
ترکی کو ہالینڈ کو ہر صورت شکست دینی ہو گی

ترکی کے شہر قونیا میں ترکی اور لاٹویا کے درمیان یورو 2016 چمپین شپ کے سلسلے کا کوالیفائنگ میچ کھیلا گیا۔
ترک ٹیم نے خریف ٹیم پر لگاتار حملے کیے تا ہم یہ پہلے ہاف میں گول کرنے سے قاصر رہی۔ دوسرے ہاف میں بھی میں ترک ٹیم نے اپنے شاندار کھیل کو جاری رکھا اور بالاخر اس نے گول کرتے ہوئے برتری حاصل کر لی۔ تا ہم میچ کے آخری لمحات میں مخالف ٹیم نے ایک گول کرتے ہوئے نا ممکن کو ممکن بنا ڈالا۔ اس طرح یہ میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔
ترکی اپنا اگلا میچ ہالینڈ کے خلاف بروزاتوار کھیلے گا۔ جس کو شکست دینا ترکی کی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے کی امیدوں کو مضبوطی دلائے گا۔
دوسری جانب لاٹویا کے خلاف میچ میں گول کرنے والے سلچوق انان نے ترک قومی ٹیم کی تاریخ کے 700 ویں گول کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں