قومی باسکٹ بال ٹیم پولینڈ سے شکست کھا گئی

قومی ٹیم ٹورنا منٹ کے دوسرے میچ میں لاٹویا کے ساتھ کورٹ میں اُترے گی

338323
قومی باسکٹ بال ٹیم پولینڈ سے شکست کھا گئی

قومی باسکٹ بال ٹیم کو یورپی چمپین شپ سے قبل جرمنی کے شہر ہامبرگ میں منعقدہ سُپر کپ کے پہلے میچ میں پولینڈ سے 83 ۔ 73 کے اسکور سے شکست ہوئی ہے۔
قومی ٹیم کے کھلاڑی بوبی ڈیکسون نے 27 پوائنٹس اسکور کیے۔
دوسری جانب جرمنی نے لاٹویا کو 85۔ 80 پوائنٹس سے شکست دے دی ۔
قومی ٹیم ٹورنا منٹ کے دوسرے میچ میں لاٹویا کے ساتھ کورٹ میں اُترے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں