شاہد آفریدی بھی مخیر کھلاڑیوں کی فہرست میں

عالمی سطح پر سب سے زیادہ خیرات دینے والے 20 کھلاڑیوں کا ایک ویب سائٹ کے ذریعے اعلان کیا گیا ہے، جس میں پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی شاہد آفریدی بھی شامل ہیں

330466
شاہد آفریدی  بھی مخیر کھلاڑیوں کی فہرست میں

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے پاکستانی کپتان اور عالمی سطح پر ممتاز کھلاڑی شاہد آفریدی کو سن 2015 کے ان 20 کھلاڑیوں اور ایتھلیٹس کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جو اپنی آمدنی کا بڑا حصہ خیراتی کاموں میں خرچ کررہے ہیں۔
اس چیز کا انکشاف dosomething.org ویب سائٹ کے ذریعے کیا گیا ہے اس فہرست میں فٹ بال لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو، جان کینا، سرینا ولیمز، یونا کم، لی برون جیمز، ماریہ شراپووا، موئنے ڈیوس، رچرڈ شرمن اور دیگر ایتھلیٹس کے نام شامل ہیں۔
مخیر کھلاڑیوں کی فہرست میں ریئل میڈرڈ اور پرتگال کے فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کا نام شامل ہے جنہوں نے اپنے 10سالہ مداح کو دماغی سرجری کے لیے 83 ہزار ڈالر کی خطیر رقم دینے کے علاوہ ایک لاکھ 65 ہزار ڈالر کینسر کے اس اسپتال کو دیئے تھے جنہوں نے ان کی والدہ کا علاج کیا تھا۔ نمبر کے لحاظ سے رونالڈو اول، جون سینا دوم اور سرینا ولیمز تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ بھارت کی ایک خاتون ایتھلیٹ سائنہ نیہوال بھی اس فہرست میں شامل ہیں لیکن خیراتی رقم کے لحاظ سے شاہد آفریدی کا 20 واں نمبر ہے۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے مارچ 2014 میں معاشرے کے پسماندہ اور کم وسائل والے طبقے کی مدد کے لیے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن (ایس اے ایف) کی بنیاد رکھی ۔ جو اس وقت کوہاٹ اور اسے ملحقہ 14 دیہاتوں کو بنیادی سہولیات فراہم کررہا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں