سپر کپ کا سنسنی خیز میچ

بارسیلونا نے سیویلا کو چار کے مقابلے میں پانچ گولوں سے شکست دیتے سپر کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا

323475
سپر کپ کا سنسنی خیز میچ

جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی میں چمپینز لیگ اور یو ای ایف اے کپ کے فاتح کلب بارسیلونا اور سیویلا کے درمیان سُپر کپ کا سُپر میچ کھیلا گیا۔
میچ کا آغاز گول سے ہوا اور سیویلا نے تیسرے منٹ میں گول کرتے ہوئے برتری قائم کرلی جو کہ محض چار منٹ تک ہی برقرار رہ سکی۔ بارسیلونا کی جانب سے میسی نے فری کک سے گول کرتے ہوئے اسکور برابر کر دیا۔ اس کے دس منٹ بعد ہی میسی نے مزید ایک شاندار فری کک گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے حوصلے بلند کر دیے۔
پہلے ہاف میں مزید ایک گول کرتے ہوئے اسکور تین۔ ایک کردیا۔ دوسرے ہاف کے ابتدائی منٹوں میں ہی چوتھا گول اسکور کرتے ہوئے بارسیلونا نے اپنی پوزیشن مستحکم بنا لی۔ لیکن سیویلا نے ہار نہ مانی اور دوسرا پھر تیسرا گول کرتے ہوئے حریف ٹیم کے گول پر تابڑ توڑ حملے شروع کر دیے اور بالا آرخر نے اس نے چوتھا گول بھی کرتے ہوئے میچ کو ایک بار پھر برابر کر دیا۔
اضافی وقت میں یہ میچ پر ہیجان طریقے سے جاری رہا اور میچ کے آخری لمحات بارسیلونا کی فتح لیکر آئے۔ اس نے پانچواں گول بھی کرتے ہوئے یہ میچ پانچ۔ چار کے اسکور سے جیتتے ہوئے کپ اپنے نام کر لیا۔
یہ سنسنی خیز میچ ایک طویل عرصے تک یاد رکھا جائیگا۔ سیویلا نے اپنی ٹیم سپرٹ کے ساتھ دنیا بھر کے شائقین فٹ بال کی داد حاصل کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں