باشاق ایر آئیدن 'آلینا ٹراسووا 'کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی

سمر کپ ITF گراونڈ کورٹ ٹورنامنٹ میں ترکی کی ٹینس کی کھلاڑی باشاق ایر آئیدن ، میزبان ملک کی کھلاڑی 'آلینا ٹراسووا 'کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی ہیں

319713
باشاق ایر آئیدن 'آلینا ٹراسووا 'کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی

ماسکو میں منعقدہ اور 25 ہزار ڈالر کے انعام والے سمر کپ ITF گراونڈ کورٹ ٹورنامنٹ میں ترکی کی ٹینس کی کھلاڑی باشاق ایر آئیدن ، میزبان ملک کی کھلاڑی 'آلینا ٹراسووا 'کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔
باشاق نے ٹراسووا کے مقابل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6۔2 اور 6۔1 سے کامیابی حاصل کر کے اپنے کیرئیر کے دوسرے فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔
اکیس سالہ باشاق کو ماسکو میں منعقدہ اس ٹورنامنٹ میں ابھی تک کوئی ناکامی نہیں ہوئی وہ چیمپئن شپ میچ میں آج ایک دوسری روسی حریف کامنسکایا کے مقابل کورٹ میں اتریں گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں