فنیر باھچے اور شاکتار دونستک کا میچ صفر ۔ صفر کے اسکور سے برابر

استنبول کے شکرو سراج اسٹیدیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی، اب دوسرے میچ میں فاتح ٹیم کا تعین ہو گا

305774
فنیر باھچے اور شاکتار دونستک کا میچ صفر ۔ صفر کے اسکور سے برابر

یو ای ایف اے چمپیئنز لیگ کے تیسرے کوالیفائنگ مرحلے کے سلسلے میں ترک نامور کلب فنیر باھچے اور یوکیرین کے کلب شاکتار دونتسک کے درمیان استنبول کے فنیر باھچے اسٹیدیم میں میچ کھیلا گیا۔
یہ میچ بلا کسی گول کے صفر۔ صفر سے برابر رہا۔
واضح رہے کہ فنیر باھچے نے امسال ہالینڈ کے نامور فٹ بالر فان پرسی اور برازیل کے نانی کی ٹرانسفر کرتے ہوئے یورپ بھر میں شائقین فٹ بال کی توجہ کو حاصل کیا تھا۔
فان پرسی کھیل کے آخری بیس منٹ میں پہلی بار فنیر باھچے کی یونیفارم کے ساتھ کھیل کے میدان میں اُترے۔ تماشائیوں نے دل کھول کر تالیاں بجائیں اور ممتاز کھلاڑی کا خیر مقدم کیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 5 اگست کو یوکیرین کے شہر لیوو میں کھیلا جائیگا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں