کی بورڈ کے استعمال میں تیز رفتار ترین دوبارہ ترکی

ترکی کی کمپیوٹر کی بورڈ کی قومی ٹیم بوداپست سے چیمپئن بن کر لوٹی ہے

347528
کی بورڈ کے استعمال میں تیز رفتار ترین دوبارہ ترکی

کی بورڈ کے استعمال میں تیز رفتار ترین دوبارہ ترکی۔۔۔
ترکی کی کمپیوٹر کی بورڈ کی قومی ٹیم بوداپست سے چیمپئن بن کر لوٹی ہے۔
ٹیم نے دو طلائی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔
بین الاقوامی ڈیٹا پروسیسنگ فیڈریشن INTERSTENO کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 17 سے 24 جولائی 2015 کو بوداپست میں عالمی کمپیوٹر کی بورڈ چیمپئن شپ کا انعقاد کروایا گیا ۔
چیمپئن شپ میں ترکی سے 16 افراد نے شرکت کی۔
ترکی کی قومی ٹیم نے تین کیٹیگریوں میں کروائے جانے والے اور سب سے بڑے مقابلے کے طور پر پہچانے جانے والے 30 منٹوں پر مشتمل "عالمی غلطی کے بغیر تیز رفتار تحریر کی چیمپئن شپ" میں طالبعلموں کی کیٹیگری میں زہرہ تاش قلعے اور تجربہ کار کی کیٹیگری میں جلا ل عاشقن عالمی چیمپئن بن گئے جبکہ طالبعلم کی کیٹیگری میں ہی رجب آتش نے ترکی کے لئے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
بیان میں INTERSTENO بین الاقوامی ڈیٹا پروسیسنگ فیڈریشن کے ترکی کے نمائندے سیچکن کوسے نے اپنی آراء کو بھی جگہ دی ہے اور کہا ہے کہ ترکی کی قومی ٹیم نے پہلی دفعہ "سٹینو مقابلے " میں عالمی نمبر دو کا اعزاز حاصل کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں