باکو میں ہونے والے یورپی مقابلے اختتام پذیر

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہونے والے یورپی مقابلے اختتامی تقریب کیساتھ ختم ہو گئے ہیں ۔

324807
باکو میں ہونے والے یورپی مقابلے اختتام پذیر

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہونے والے یورپی مقابلے اختتامی تقریب کیساتھ ختم ہو گئے ہیں ۔
آذربائیجان کی تاریخ میں کھیلوں کی سب سے بڑی اس آرگنائزیشن میں 50 ممالک کے 6 ہزار کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ باکو کی 18 تنصیبات میں ہونے والی کھیلوں کی کارکردگی 800 غیر ملکی اور 700 مقامی صحافیوں سمیت تقریباً ایک ہزار پانچ سو صحافیوں نے دیکھی ۔ان کھیلوں میں روس نے اناسی طلائی، 40 نقرئی اور 45 کانسی کے تمغے حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ آذربائیجان 21 طلائی، 15 نقرئی اور 56 کانسی کے تمغے حاصل کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر رہا ہے ۔برطانیہ نے 18 طلائی ،10نقرئی اور 19 کانسی کے تمغے حاصل کیے ہیں جبکہ ترکی 6 طلائی، 4 نقرئی اور 19 کانسی کے تمغے جیتتے ہوئے 14 ویں نمبر پر رہا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں