ون ڈے اورٹی ۔ 20 کے بعض قوانین میں تبدیلیاں

آَئی سی سی کے متعلقہ پینل نے مختصر دورانیے کے میچوں کے حوالے ے بعض سفارشات پیش کیں جنہیں کمیٹی نے منظور کر لیا ہے

321867
ون ڈے اورٹی ۔ 20 کے بعض قوانین میں تبدیلیاں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئے قواعد و ضوابط کی منظوری دے دی ہے ، جس کے مطابق ایک روزہ میچوں میں بیٹنگ پاور پلے ختم کر دیا گیا ہے۔
بارباڈوس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس چیرمین سری نواسن کی زیر صدارت ہوا جس میں بورڈ ممبران کے سامنے ایک روزہ میچوں سے متعلق کچھ نئی سفارشات پیش کی گئیں، جنہیں بورڈ نے منظور بھی کرلیا۔
فیصلے کے مطابق ایک روزہ میچوں سے بیٹنگ پاور پلے مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے اور 41 سے 50 اوورز کے دوران 5 کھلاڑی دائرے سے باہر کھڑے کیے جاسکیں گے علاوہ ازیں ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچوں میں اوور اسٹیپنگ سمیت ہر نو بال پر فری ہٹ دینے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
اس موقع پر آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا تھا کہ ہم نے حالیہ کرکٹ ورلڈکپ کے بعد ایک روزہ میچوں کے قوانین پر نظرثانی کی لیکن زیادہ پیچیدگیوں کا مشاہدہ نہیں ہوا۔ لیکن ہم نے کچھ تبدیلیاں کیں تاکہ بلے بازوں اور بولروں کو یکساں مواقع دیے جا سکیں۔
واضح رہے ایک روزہ میچوں میں 35 سے 40 اوورز کے درمیان بیٹنگ پاور پلے دیا جاتا تھا اور فری ہٹ صرف اوور اسٹیپنگ کی نوبال پر دی جاتی تھی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں