یورپی گیمز میں ترک کھلاڑیوں کی کامیابی

عالمی اور یورپی چمپین آک گل نے اس میچ کو تین۔ صفر کے اسکور سے جیتتے ہوئے رضا قایا الپ کے بعد ترکی کو دوسرا طلائی تمغہ جتوانے میں نمایاں کردار اداکیا ہے

310536
یورپی گیمز میں ترک کھلاڑیوں کی کامیابی

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقدہ پیلی یورپی گیمز میں مردوں کی فری اسٹائل 125 کلو گرام کی کیٹیگری میں ترک قومی کھلاڑی تاہا آک گل نے فائنل میں بیلا رس کے حریف الیکسئی شیماروف کو شکست دیتے ہوئے طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔
عالمی اور یورپی چمپین آک گل نے اس میچ کو تین۔ صفر کے اسکور سے جیتتے ہوئے رضا قایا الپ کے بعد ترکی کو دوسرا طلائی تمغہ جتوانے میں نمایاں کردار اداکیا ہے۔
اک گل نے گز شتہ روز صبح میچ کے پہلے مرحلے میں آذری پہلوان جمال الدین ماغومادوف کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹس سے ،کوارٹر فائنل میں پولینڈ کے رابرٹ باران کو اور سیمی فائنل میں سلوواکیہ کے سوسلان گاگلیوف کو ہراتےہوئے فائنل کےلیے کوالیفائی کیا تھا ۔
کشتی میں 70 کلو گرام کے مقابلوں میں یعقوب گوک نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔
دوسری جانب یورپی کھیلوں میں گزشتہ روز تائیکوانڈو کے میچ میں نور تاتار نے بھی کانسی کا تمغہ حاصل کیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں