ترک وومن والی بال ٹیم نے اٹلی کو شکست دے دی

ترک ٹیم اے گروپ میں آذربائیجان ، اٹلی، پولینڈ، بیلجیم اور رومانیہ کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہے

304472
ترک وومن والی بال ٹیم  نے اٹلی کو شکست دے دی

باکو میں منعقدہ پہلی یورپی گیمز میں مقابلہ کرنے والی ترک والی بال ٹیم برائے خواتین نے آج اٹلی کو 3 ۔ صفر کے اسکور سے شکست دے دی۔
قومی ٹیم نے ایک گھنٹہ 13 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں ہر سیٹ واضح فرق سے جیت لیا۔
اس سے قبل ترک ٹیم کو پولینڈ سے 2 کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ترک ٹیم اے گروپ میں آذربائیجان ، اٹلی، پولینڈ، بیلجیم اور رومانیہ کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہے۔
ترکی اپنا تیسرا گروپ میچ 17 جون بروز بدھ بیلجیم سے کھیلے گا۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں