باکو یورپین گیمز کے انعامات کا تعین

صدر الہام علی یف نے کھلاڑیوں کو قابل ذکر سطح پر کھلاڑیوں کو نقد انعامات دیے جانے کی قرار داد کی منظوری دے دی ہے

297909
باکو  یورپین گیمز کے انعامات کا تعین

آذربائیجان نے دارالحکومت باکو میں منعقد ہونے والی یورپین گیمز 2015 کے لیے انعامات کا تعین کر لیا ہے۔
صدر الہام علی یف نے میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازنے سے متعلق قرار داد کی منظوری دے دی ہے۔
جس کے مطابق پہلی تین پوزیشنوں پر آنے والے کھلاڑیوں کو بالترتیب ایک لاکھ ، 50 ہزار اور 30 ہزار ڈالر نقدی بھی انعام میں دی جائیگی۔
اس طرح ٹیم کی صورت میں اول درجے پر آنے والی ٹیموں کے ہر کھلاڑی کو بالترتیب 30 ہزار، 20 ہزار اور دس ہزار ڈالر کی نقدی کا انعام ملے گا۔
12 تا 28 جون منعقد ہونے والی یورپین گیمز میں 49 ملکوں سے 6 ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں