فیفا کے صدر نے اپنا استعفی پیش کر دیا

17 سال تک فیفا کے صدر رہنے والے 79 سالہ چک بلیزر نے رشوت ستانی کے الزام کے پیش نظر اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے

292858
فیفا کے صدر نے اپنا استعفی پیش کر دیا

فیفا کے صدرچک بلیزرنے رشوت ستانی کے الزام پر اپنا استعفی دے دیا ہے ۔
17 سال تک فیفا کے صدر رہنے والے 79 سالہ بلیزر گزشتہ جمعے کے روز دوبارہ صدر منتخب ہوئے تھے۔
بلیزر نے کہا کہ ان کا جان نشین منتخب کرنے کیلئے جلد ہی ایک خصوصی کانگریس بلائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سکینڈل کی وجہ سے داغدار ہونے والی فیفا کی از سر نو تعمیر کی ضرورت ہے ۔
خیال رہے کہ بلیزر کے مستعفی ہونے سے ایک ہفتہ قبل سوئس پولیس نے فیفا کے دو نائب صدور سمیت سات عہدےداروں کو زیورخ کے ایک ہوٹل سے گرفتار کر لیا تھا۔
یہ گرفتاریاں امریکی استغاثہ کی درخواست پر کی گئیں تھیں جنہوں نے گرفتار افراد اور دیگر آٹھ ملزمان پر 150 ملین ڈالرز کی رشوت ستانی کا الزام لگایا تھا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں