فٹ بال کی دنیا میں رشوت ستانی عروج پر

سویٹزر لینڈ میں فٹ بال کی دنیا میں پائی جانے والی بدعنوانیوں میں ملوث افراد میں شامل عالی فٹ بال فیڈریشن فیفا کے سابق نائب سربراہ جیک وارنر کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے

294762
فٹ بال کی دنیا میں رشوت ستانی عروج پر

سویٹزر لینڈ میں فٹ بال کی دنیا میں پائی جانے والی بدعنوانیوں میں ملوث افراد میں شامل عالی فٹ بال فیڈریشن فیفا کے سابق نائب سربراہ جیک وارنر کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔
امریکی محکمہ قانون کی طرف سے شروع کردہ اس تفتیشی عمل کے تحت وارنر نے خود کو ترینی داد اینڈ ٹوباگو میں پولیس کے حوالے کر دیا ۔
جج کے سامنے پیش ہونے والے وارنر پر عائد الزامات سنائے گئے جس کے بعد عدالت نے ڈھائی ملین ڈالر کی ضمانت پر رہا کرتےہوئے ان پر دائر مقدمے کی کاروائی جاری رکھنے کا حکم دیا۔
یاد رہے کہ سوئس پولیس نے فیفا کے 14 اعلی حکام کو بد عنوانی کے الزام میں حراست میں لیا تھا ۔
ان زیر حراست افراد پر 100 ملین ڈالر سے زائد رشوت لینے کا الزام عائد ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں