پاکستان نے زمبابوے کودوسرے میچ میں ہرا کر کلین سویپ کردیا

پاکستان نے  اپنے ہاتھوں  سے  نکل جانے والے میچ  کو جیت ہی لیا۔ زمبابوے نے میچ کے آخری حصے میں اپنی گرفت قائم کرلی تھی لیکن بلاول بھٹی نے پاکستان  کی ناو کوپار لگادیا۔ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی میں ریٹنگ میں اضافہ

287364
پاکستان نے زمبابوے کودوسرے میچ میں ہرا کر کلین سویپ کردیا

مبابوے میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان نے مطلوبہ ہدف.19.4 اورز میں پورا کر کے دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

پاکستان کی جانب سے 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں احمد شہزاد اور مختار احمد نے اننگز کا آغاز کیا۔ قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں دونوں اوپنر بلے بازوں کی جانب سے کچھ غلط شارٹس سلیکشن بھی دیکھنے میں آئیں جس سے دونوں کھلاڑی آئوٹ ہوتے ہوتے رہ گئے۔ تاہم پاکستان کا سکور ابھی تک 44 رنز تک ہی پہنچا تھا کہ احمد شہزاد ایک اونچی شارٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آئوٹ ہو ہی گئے۔ انہوں نے تین چوکوں کی مدد سے 17 گیندوں پر 18 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی نعمان انور نے آتے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا تاہم وہ بائونڈی کے قریب کیچ آئوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ نعمان انور نے صرف 9 گیندوں پر دو چوکوں اور چھکے کی مدد سے 18 رنز بنائے۔ اس کے بعد آنے والے سینئر کھلاڑی شعیب ملک نے اس مرتبہ پھر شائقین کرکٹ کو شدید مایوس کیا اور رن آئوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ شعیب ملک نے صرف 7 رنز بنائے۔ پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے بلے باز مختار احمد نے آج بھی اچھی کارکردگی کا مظاہر کیا اور صرف 40 گیندوں پر 62 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ 117 رنز کے سکور پر پاکستان کو چوتھا نقصان ااس وقت اٹھانا پڑا جب مختار احمد بھی ایک اونچی شارٹ کھیلنے کی کوشش میں بائونڈری کے قریب سیبانڈا کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے۔ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے زمباوین بائولر سکندر رضا نے ان کی وکٹ حاصل کی۔ کپتان شاہد آفریدی نے بھی اپنی پرانی روایت برقرار رکھی اور صرف 7 رنز بنا کر کیچ آئوٹ ہوگئے. اس کے فوری بعد ہی عمر اکمل بھی آئوٹ ہوتے بال بال بچے جب زمباوین کھلاڑی ان کیچ پکڑ کر بائونڈری پر گر گیا جس پر ایمپائر نے چھکا دیدیا.

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں