ترک باسکٹ بال لیگ مقابلے

فنیر باھچے نے اپنے روایتی حریف گلاتا سرائے کو شکست دیتے ہوئے ایک ۔ صفر سے برتری قائم کر لی ہے

284791
 ترک باسکٹ بال لیگ مقابلے

ترک باسکٹ بال لیگ کے پلے آف کوارٹر فائنلز کے سلسلے میں روایتی حریف گلاتاسرائے کی میزبانی کرنے والے فنیر باھچے نے 93 ۔ 67 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے ایک۔صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔
اس سیریز میں دو بار فتح سے ہمکنار ہونے والی ٹیم سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔
دوسرے پلے آف میچ میں پینار کارشے یاکھا نے بانوت کو 87 ۔ 79 کے اسکور سے شکست دی۔
اس سلسلے کا دوسرا میچ بروز اتوار کھیلا جائیگا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں