ترک والی بال ٹیم سیمی فائنل میں

ایجزاجے باشے نے روسی ٹیم ڈینامو کراسنوڈر کو تین۔ صفر کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے سب سے پہلے سیمی فائنل میں اپنا نام درج کروایا ہے

266947
ترک والی بال ٹیم سیمی فائنل میں

سویٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں منعقدہ 2015 عالمی والی بال کلب برائے خواتین کی چمپین شپ کے دوسرے روز کے میچوں کے نتائج کے مطابق ترک ٹیم ایجزاجے باشے نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
ایجزاجے باشے نے روسی ٹیم ڈینامو کراسنوڈر کو تین۔ صفر کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے سب سے پہلے سیمی فائنل میں اپنا نام درج کروایا ہے۔
دیگر سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا انتخاب آج اور کل کے میچوں کے بعد ہو گا۔
ٹورنا منٹ کا فائنل بروز اتوار کھیلا جائیگا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں