عالمی چمپین ترک ٹیم وطن لوٹ آئی

وزیر اعظم داود اولو نے انٹرنیشنل کالج فٹ بال چمپین شپ میں اول پوزیشن حاصل کرنے والی ترک ٹیم کو شرف ملاقات بخشا

248326
عالمی چمپین  ترک ٹیم وطن لوٹ آئی

گواتیمالا میں اسکول گیمز ورلڈ فٹ بال چمپین شپ میں عالمی چمپین کا اعزاز حاصل کرنے والی ترابزون ایر دوعدو انادولو کالج فٹ بال ٹیم ترکی لوٹ آئی ہے۔
وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے اس ٹیم کو استنبول میں شرفِ ملاقات بخشتے ہوئے ان کو مبارکباد پیش کی اور مزید کامیابیوں کی دعا دی۔
چمپین ٹیم بعد ازاں وزیر اعظم داؤد اولو کی ہدایت پر ایک خصوصی طیارے کے ذریعے ترابزون رانہ ہو گئی۔ جہاں پر ان کا شہر کے باسیوں نے بڑے جوش و خروش سے استقبال کیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں