صدارتی بائیسکل ٹور کی تعارفی تقریب میں صدر کی شمولیت

صدر ترکی ایردوان نے 51 ویں صدارتی ریس کے تعارفی پروگرام کے حوالےسے بذاتِ خود بھی بائیسکل چلائی

240934
صدارتی بائیسکل ٹور کی تعارفی تقریب میں صدر کی شمولیت

صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول میں 51 ویں صدارتی بائیسکل ٹور کی تعارفی تقریب میں شرکت کی۔
ایردوان نے سالاجاک سے حرم تک بذات خود بھی سائیکل چلایا۔
اس دوران وزیرِ صحت مہمت مؤذن اولو ، کھیلوں کے وزیر چاعتائے کلچ اور کھلاڑیوں نے ان کی ہمراہی کی۔
اس تعارفی ٹور کے اختتام پر صدر ایردوان کو میڈل سے نوازا گیا۔
صدارتی بائیسکل ریس 26 اپریل تا 3 مئی 8 مرحلوں میں سر انجام پائے گی۔
الانیہ سے شروع ہونے والی یہ ریس بحیرہ روم اور بحیرہ ایجین کے ساحلی علاقوں کے ساتھ ساتھ جاری رہے گی اور استنبول میں اختتام پذیر ہو گی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں