بنگلہ دیش کے دورے سے قبل کرکٹ کھلاڑیوں کے حتمی معاہدے

سلیکشن کمیٹی نے منتخب کھلاڑیوں کے ساتھ ایک سال کی مدت پر محیط معاہدوں کو قطعی شکل دے دی ہے، جس کے بعد کھلاڑیوں کی ترقی اور تنزلی کا عمل بھی وقوع پذیر ہو گا

233485
بنگلہ دیش کے دورے سے قبل کرکٹ کھلاڑیوں کے حتمی معاہدے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کیلئے نئے مرکزی معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔
جس کی رو سے ایک سالہ معاہدے کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا اور حالیہ کارکردگی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بعض کھلاڑیوں کی کیٹیگری میں ترقی یا تنزلی متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ سے قبل پی سی بی اور کھلاڑیوں کے مابین سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملات طے نہیں پائے تھے،بورڈ نے ان کو 3 ماہ کا عارضی معاہدہ پیش کیا تھا جس پرکسی پلیئر نے دستخط نہیں کیے، بورڈ نے کھلاڑیوں سے ٹور کنٹریکٹ ہی کو کافی سمجھا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کی ہدایت پرہارون رشید کی سربراہی میں نئی سلیکشن کمیٹی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کو حتمی شکل دیدی ہے،اس حوالے سے تینوں کپتانوں مصباح الحق، اظہرعلی اور شاہد آفریدی کی رائے بھی لی گئی ہے، معاہدہ یکم جنوری سے 31 دسمبر تک ایک سال پر محیط ہوگا۔جس کا اعلان قومی ٹیم کی دورہ بنگلہ دیش پر روانگی سے قبل متوقع ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں