ترک نوجوان کھلاڑی یورپ کے بہترین کھلاڑیوں میں شامل

روزنامہ گارڈین نے یورپی ملکوں میں کھیلنے والے باصلاحیت ترین کھلاڑیوں کی ایک فہرست شائع کی ہے

230038
ترک نوجوان کھلاڑی یورپ کے بہترین کھلاڑیوں میں شامل

جرمن لیگ کی ٹیم بایر لیور کوسین میں کھیلنے والے ترک قومی کھلاڑی حقان چالہان اولو کو گارڈین اخبار کی طرف سے یورپ کے " بہترین دس نوجوان کھلاڑی" کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
برطانوی اخبار نے جرمنی میں کھیلنے والے تین کھلاڑیوں ، اٹلی ، اسپین اور ہالینڈ میں کھیلنے والے دو اور سربیا میں کھیلنے والے ایک کھلاڑی کو اس فہرست میں داخل کیا ہے۔
ترک قومی ٹیم میں بھی کھیلنے والے چالہان اولو کے لیے 13 ملین اسڑلنگ کی قیمت مقرر کرنے والے روزنامہ گارڈین نے لکھا ہے کہ اکیس سالہ ترک کھلاڑی کی فری کک اور طویل فاصلے سے اسکور کردہ گول باعث ستائش ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں