آسٹریلیا یک طرفہ مقابلے کے بعد پانچیوں بار عالمی کرکٹ چمپین

آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد سات وکٹوں سے شکست دے کر پانچویں مرتبہ کرکٹ کا عالمی کپ جیت لیا ہے۔ اتوار کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا کو فتح کے لیے 184 رنز کا ہدف ملا جو اس نے باآسانی 34ویں اوور میں حاصل ک

286382
آسٹریلیا یک طرفہ مقابلے کے بعد پانچیوں بار عالمی کرکٹ چمپین

آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد سات وکٹوں سے شکست دے کر پانچویں مرتبہ کرکٹ کا عالمی کپجیت لیا ہے۔
اتوار کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا کو فتح کے لیے 184 رنز کا ہدف ملا جو اس نے باآسانی 34ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
اس طرح آسٹریلیا نے پانچویں مرتبہ ورلڈ کپ اپنے نام کرلیا۔
نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان برینڈن میکولم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 45 اوورز میں 183 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
چار کیویز بلے باز صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اوپننگ بلے باز گپٹل صرف 15 رنز پر پویلین لوٹ گئے، دھواں دار بیٹنگ سے مشہور برینڈن میکولم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ولیم سن 12، ٹیلر 40 رنز بنا سکے۔ ایلیٹ 82 گیندوں پر 83 رنز بنا کر نمایاں رہے ان کی اننگ میں 7 چوکے اور1 چھکا شامل تھا ۔ ٹم سائوتھی 11 رنز بنا سکے۔ کینگروز کی جانب سے سٹارک نے 2 اور میکسویل نے 1 وکٹ حاصل کی۔ جانسن اور فولکنر نے 3-3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ کینگروز ٹیم نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے پانچویں مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ اپنے نام کرلیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے شاندار 45 رنز کی اننگ کھیلی۔ اپنے کیرئیر کا آخری ون ڈے کھیلنے والے آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے 74 رنز کی اننگ کھیلی جس میں 10 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کوئی باؤلر خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے بلے باز گرانٹ ایلیئٹ سب سے زیادہ 83 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
آسٹریلیا کی جاب سے باؤلرز جیمس فوکنر اور مچلز جونسن شاندار باؤلنگ کے جوہر دکھاتے ہوئے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کمیاب رہے جبکہ مچل اسٹارک نے 2 اور گلین میکس ویل نے 1 وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2015 کے فاتح کے لیے آج آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہیں جہاں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی مرتبہ عالمی چیمپیئن کا تاج سر پر سجانے کے لیے پرعزم ہے۔
ون ڈے میچوں میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 126 بار آمنے سامنے آئیں ہیں جس میں سے 85 میچوں میں کینگروز اور 35 میچوں میں فتح کی دیوی کیویز پر مہربان ہوئی جبکہ چھ میچز بغیر کسی نتیجے کےختم ہوئے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں