ترک کھلاڑی نے178 ٹن وزن اٹھاتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کیا

جوڈو، پیراگلائیڈنگ،جمانسٹک اور ویٹ لفٹنگ سمیت پیراکی میں مہارت رکھنے والے ریٹائر کمانڈو نامک اکین نے 24 گھنٹوں میں 178 ٹن وزن اٹھاتے ہوئے عالمی ریکارڈ توڑ دیا

271904
ترک کھلاڑی نے178 ٹن وزن اٹھاتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کیا

جوڈو، پیراگلائیڈنگ،جمانسٹک اور ویٹ لفٹنگ سمیت پیراکی میں مہارت رکھنے والے ریٹائر کمانڈو نامک اکین نے 24 گھنٹوں میں 178 ٹن وزن اٹھاتے ہوئے عالمی ریکارڈ توڑ دیا ۔
استنبول کے ایک اسپورٹس ہال میں گزشتہ روز دوپہر سوا ایک بجے وزن اٹھانے والے اکین نے امریکی کھلاڑی کلیرنس باس کا سولہ سالہ ریکارڈ توڑتے ہوئے 168 ٹن 450 کلوگرام کا وزن اٹھایا ۔
اکین نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ یہ ریکارڈ میرےلیے باعث افتخار ہے۔ چناق قلعے کی یک صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں مجھے یہ موقع نصیب ہوا ہے ۔ میرے اجداد نے مادر وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا ۔
بعد ازاں نامک اکین کو عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر سرٹیفکٹ دیا گیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں