پاکستانی نوجوانوں کا گروپ ترکی کے دورے پر

ترکی اور پاکستان کے درمیان سال 2011 میں طے پانے والے پروٹوکول کی ذیل میں تشکیل کردہ یوتھ برِج پروگرام کے سلسلے میں پاکستانی نوجوان انقرہ کے دورے پر

270763
پاکستانی نوجوانوں کا گروپ ترکی کے دورے پر

ترکی اور پاکستان کے درمیان سال 2011 میں طے پانے والے پروٹوکول کی ذیل میں تشکیل کردہ یوتھ برِج پروگرام کو عملی شکل دے دی گئی ہے۔
اس سلسلے میں پاکستانی نوجوان انقرہ پہنچے ہیں اور ترکی کے وزیرِ یوتھ اینڈ اسپورٹس عاکف چاعتائے کلچ نے ان کے ساتھ ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کلچ نے پاکستان کے ساتھ طے پانے والے اس پروٹوکول کی اہمیت پر زور دیا ۔
انہوں نے کہا کہ "پاکستان ہمارے دوسرے گھر کی حیثیت رکھتا ہے اور ہم دو برادر ملک ہیں"۔
اس پروگرام کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان بھائی چارے کے تعلقات کو تقویت دینا ہے۔
ترکی آنے والے پاکستانی نوجوان انقرہ اور استنبول میں متعدد ملاقاتیں کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں