گرس گیل نے ورلڈ کپ میں جان ڈال دی

وسیٹ انڈیز کے جارح انداز بلے باز کرس گیل نے ڈبل سنچری بناتے ہوئے کئی نئے ریکارڈز بناتے ہوئے تاریخ رقم کی ہے

230119
گرس گیل نے ورلڈ کپ میں جان ڈال دی

ویسٹ انڈیزنے زمبابوے کو میچ میں فتح کےلئے373 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
ویسٹ انڈینز کےپہاڑ جیسے اسکور کی خاص بات کرس گیل کی جارحانہ اننگ تھی جس میں انہوں نے 215رنز بناتے ہوئے ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے اپنی اننگ میں 16چھکے اور10چوکے لگائے۔کرس گیل نےورلڈ کپ کرکٹ میں پہلی ڈبل سنچری بنانے کا اعزاز بھی حاصل کیا،گیل اننگ کی آخری گیند215رنز کے انفرادی اسکور پر کیچ آؤٹ ہو ئے۔اس سے قبل ورلڈ کپ میں سب سے بڑی اننگ کھیلنے کا اعزاز جنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن کے پاس تھا،کرسٹن نے 1996 کے ورلڈ کپ میں یو اے ای کیخلاف 188رنزکی اننگز کھیلی تھی۔
کرس گیل نے اپنے ون ڈے کیرئیر کے 9 ہزار رنز بھی مکمل کر لیے ہیں۔ مارلن سیموئل نے بھی ان کا بھر پور طریقے سے ساتھ دیتے ہوئے 133رنز بنائے، ان کی اننگ میں11چوکے اورتین چھکے شامل تھے۔اس طرح ویسٹ اندیز نے مقررہ50اوورز میں دو وکٹ کے نقصان پر372رنز بنا کر حریف زمبابوے کو373رنز کا ہدف دیا۔ویسٹ انڈیز نے اس طرح عالمی کپ میں مجموعی اسکور کا بھی ریکارڈ قائم کیا ہے ،اس سے قبل یہ اعزاز آسٹریلیا کے پاس تھا جو342رنز تھا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں