استنبول اوپن ٹینس ٹورنا منٹ

تعارفی اجلاس میں کیے گئے اعلان کے مطابق عالمی شہرت یافتہ سوئس ٹینس کھلاڑی راجر فیڈ ریر استنبول کے کلے کورٹ ٹورنا منٹ میں ترک شائقین کے سامنے آئیں گے

220818
استنبول اوپن ٹینس ٹورنا منٹ

سن 2015 میں پہلی بار ATP ورلڈ ٹور شیڈول میں جگہ پانے والے استنبول اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی تعارفی تقریب میں ٹورنامنٹ میں مقابلہ کرنے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔
تعارفی اجلاس میں کیے گئے اعلان کے مطابق عالمی شہرت یافتہ سوئس ٹینس کھلاڑی راجر فیڈ ریر استنبول کے کلے کورٹ ٹورنا منٹ میں ترک شائقین کے سامنے آئیں گے۔
سترہ بار گرینڈ سلام جیتتے ہوئے اس شعبے میں ریکارڈ یافتہ فیڈریر سن 2002 سے ابتک دنیا کے پہلے دس چوٹی کے کھلاڑیوں میں شمار کیے جاتے ہیں جبکہ یہ اسوقت اے ٹی پی کی عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔
27 اپریل تا 3 مئی کھیلے جانے والے ATP استنبول اوپن مقابلے مرکزی کورٹ اور دو کلے کورٹس پر کھیلے جائینگے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں