ویسٹ انڈیز کی آئر لینڈ کے ہاتھوں غیر متوقع شکست

آئر لینڈ نے اپنے گروپ کے پہلے میچ میں دھوا دار بیٹنگ کرتے ہوئے ویس انڈیز کے بالروں کو بے بس کر دیا اور 304 رنز کا ایک بڑا اسکور 43ویں اوور میں ہی مکمل کرتے ہوئے فتح حاصل کرلی

219817
ویسٹ انڈیز  کی آئر لینڈ کے ہاتھوں غیر متوقع شکست

عالمی کرکٹ کپ میں آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو چار وکٹوں سے غیر متوقع طور پر شکست دے دی ہے، اس نے موجودہ کپ میں ہدف کو عبور کرنے والی پہلی ٹیم کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے شہر نیلسن میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں شائقین کو سابق عالمی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کی اپ سیٹ شکست کا نظارہ دیکھنے کو ملا، آئرلینڈ کرکٹ ٹیم عمدہ کارکردگی کی بدولت چار وکٹوں سے کامیاب رہی۔ ویسٹ انڈیز نے آئر لینڈ کو جیت کیلئے 305 رنز کا ہدف دیا تھا۔
مطلوبہ ہدف کو حاصل کرنے کی خاطر آئرلینڈ کے بلے بازوں نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور جارحانہ بٹینگ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف سات اوورز پہلے ہی چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
پاؤل اسٹرلنگ بانوے،ایڈ جوائز چوراسی اور نیل او برائن نے اناسی رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ آئرش بیٹسمین پاؤل اسٹرلنگ مین آف دی میچ بھی قرار پائے۔
آئرش ٹیم نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی، لیکن بلند توقعات وابستہ ہونے والے اس کے 5 بلے باز تیز ہوا کے جھونکے کی طرح87 رنز پر پویلین واپس پہنچ گئے۔
لینڈل سیمنز اور ڈیرن سیمی نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں154 رنز کا اضافہ کیا، سیمنز نے 104اور سیمی نے 89 رنز بنائے۔مقررہ 50 اوورز میں ویسٹ انڈیز سات وکٹوں پر 304رنز بناسکی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں