ترک کھلاڑی کی اعلی ظرفی: جیتا ہوا تمغہ واپس دے دیا

قومی جوڈو کھلاڑی گولیر دیمیر جان کو عالمی معذوروں کی فیڈریشن اور قومی اولمپک کمیٹی کی طرف سے فیئر پلے کا مظاہرہ کرنے پر ایوارڈ کا مستحق قرار دیا ہے

201432
ترک کھلاڑی کی اعلی ظرفی: جیتا ہوا تمغہ واپس دے دیا

قومی جوڈو کھلاڑی گولیر دیمیر جان کو عالمی معذوروں کی فیڈریشن اور قومی اولمپک کمیٹی کی طرف سے فیئر پلے کا مظاہرہ کرنے پر ایوارڈ کا مستحق قرار دیا ہے۔
گزشتہ ماہ ستمبر میں امریکہ میں منعقدہ معذوروں کے عالمی مقابلوں میں دیمیر جان نے میچ کے دوران ہنگری کی کھلاڑی کے خلاف دیے جانے والے فیصلے کو غلط قرار دیا تھا۔
ان کے اس اعتراض پر ریفری نے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتےہوئے ہنگری کی کھلاڑی کو طلائی تمغہ دینے کا اعلان کیا تھا۔
دیمر جان نے کہا کہ کامیابی حاصل کرنے کےلیے ہر طرح کے ہتھکنڈوں کا استعمال صحیح نہیں ہے یہ میرا حق نہیں تھا اس لیے میں نے اپنی ہار تسلیم کرلی ۔
قومی کھلاڑی کے اس جذبے کی قدر کرتےہوئے عالمی فیڈریشن نے انہیں فیئر پلے کا ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں