پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ روانگی

قومی ٹیم بھر پور تیاری کے بعد آج نیوزی لینڈ روانہ ہو رہی ہے جہاں پر وہ دو ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنے کے بعد آسڑیلیا روانہ ہو جائے گی

191770
پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ روانگی

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز اور عالمی کپ میں شرکت کیلئے آج شب نیوزی لینڈ روانہ ہو گی۔
پاکستانی اسکواڈ رات نو بجے لاہور سے مشن کے لئے نیوزی لینڈ روانہ ہوگا۔ ہیڈ کوچ وقاریونس پہلے ہی آسٹریلیا پہنچ چکے ہیں۔

new kit pakistan 1
ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم میزبانی ٹیم کےخلاف دو ون ڈے میچ کھیلے گ جو کہ 31 جنوری اور 3 فروری کو کھیلے جائینگے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف دو میچز کی سیریز کھیلنے کے بعدقومی ٹیم سڈنی جاتے ہوئے عالمی کپ کی تیاریوں میں مصروف ہو جائے گی۔


اس ضمن میں پاکستان میچ بنگلہ دیش او انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلےگا۔ یاد رہے کہ عالمی کپ میں پاکستان کا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف ہو گا۔
حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ بھی رواں ماہ کے آخر میں ہونے کا امکان ہے۔ تجربہ کار اسپنر سعید اجمل ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں