یو ای ایف اے یورپی لیگ میں ترک ٹیموں کی شاندار کارکردگی

بیشکتاش اور ترابزون سپوراگلے مرحلے تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی ہیں، ان کی حلیف ٹیموں کا اعلان گروپ کے چھٹے میچوں کے بعد کیا جائیگا

208368
یو ای ایف اے یورپی لیگ میں ترک ٹیموں کی شاندار کارکردگی


ترابزون سپور اور بیشتکاش دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
یو ای ایف اے یورپی لیگ کے 5 ویں ہفتے کے میچ میں ترابزون سپور نے اپنے ہوم گراؤنڈ میں یوکیرین کی ٹیم میٹالسٹ خرکیف کو 3 ۔ ایک کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے دوسرے مرحلے تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کر لی۔
دس کھلاڑی رہ جانے کے باوجود شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والے ترابزون سپور نے اضافی منٹ میں اپنا تیسرا گول اسکور کرتے ہوئے اس میابی پر اپنی مہر ثبت کی۔
ادھر سی گروپ میں دوسرے ترک کلب بیشکتاش کا مقابلہ یونانی ٹیم ایستراس سے ہوا۔
ترک ٹیم کو دو گولوں سے برتری حاصل تھی تا ہم میچ کے آخری لمحات میں میزبان ٹیم دو گول اسکور کرنے میں کامیاب ہو گئی ، اس طرح یہ میچ دو۔دو کے اسکور سے برابر رہا۔
اس نتیجے کے ساتھ بیشکتاش نے بھی اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں