رونالدو کو تیسری بار گولڈن بوٹ سے نوازا گیا

پرتگال اور ریئل میڈرڈ کے شہرہ آفاق فٹ بالر کرسایلنو رونالڈو نے کیریئر میں تیسری مرتبہ گولڈن بوٹ ایوارڈ حاصل کر لیا

183494
رونالدو کو تیسری بار گولڈن بوٹ سے نوازا گیا

پرتگال اور ریئل میڈرڈ کے شہرہ آفاق فٹ بالر کرسایلنو رونالڈو نے کیریئر میں تیسری مرتبہ گولڈن بوٹ ایوارڈ حاصل کر لیا۔
رونالڈو نے لا لیگا میں رئیل میڈرڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 31 گول اسکور کیے۔
دانت کاٹنے کے لیے مشہور یوراگوئے اور لیور پول کے اسٹار لوئز سواریز کو بھی گولڈن بوٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
سواریز نے انگلش پریمیئر لیگ میں لیورپول کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے سیزن میں 31 گول اسکور کیے تھے۔
رونالڈو نے کہا کہ ابھی بھی وہ کئی سال فٹبال کھیل سکتے ہیں جس کا سب سے بڑا ثبوت تیسری مرتبہ گولڈن بوٹ ایوارڈ ملنا ہے۔
اس موقع پر ریال میڈرڈ کے صدر فلورنٹینو پیرز نے رونالڈو کی صلاحیتوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
میڈرڈ میں منعقدہ شاندار تقریب میں ایوارڈ وصول کرنے کے بعد رونالڈو نے شائقین سے وعدہ کیا کہ وہ ہمیشہ میدان میں اپنا بہترین کھیل پیش کریں گے اور ابھی بھی میڈرڈ میں کئی سال کھیل سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ رونالڈو اس سے قبل بھی 2008 اور 2011 میں یہ ایوارڈ وصول کر چکے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں