یونس خان کی آسٹریلیا کے خلاف سینچریوں کی ہیٹرک

ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹسمین یونس خان آسٹریلیا کیخلاف مسلسل تین سینچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ اعزاز اپنے کیریئر کے 93ویں میچ میں حاصل کیا ہے

175346
یونس خان کی آسٹریلیا کے خلاف سینچریوں کی ہیٹرک

ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹسمین یونس خان آسٹریلیا کیخلاف مسلسل تین سینچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔
انہوں نے یہ اعزاز اپنے کیریئر کے 93ویں میچ میں حاصل کیا۔ یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل تیسری مرتبہ سینچری بنانے والے پاکستان کے چوتھے کھلاڑی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 89 سال بعد یہ پہلا موقع ہے جب دنیا کے کسی بھی بیٹسمین نے کینگروز کے خلاف لگاتار 3 سینچریاں بنائیں اوریہ اعزاز یونس خان کو حاصل ہوگیا ہے۔
اس سے قبل ظہیر عباس، مدثر نذر اور محمد یوسف بھی پاکستان کی جانب سے مسلسل 3 سینچریاں بنا چکے ہیں۔ ابوظہبی ٹیسٹ کے پہلے روز کے کھیل میں یونس خان 27ویں سینچری سکور کرکے سب سے زیادہ سینچریاں بنانے والے دنیا کے 16ویں بیٹسمین بن گئے ہیں۔ واضع رہے کہ آسٹریلیا کیخلاف دبئی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں بھی یونس خان نے سینچریاں سکور کی تھیں۔ یونس خان گزشتہ چالیس برسوں میں ایسے پہلے کھلاڑی بھی ہیں جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف کسی ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ 1974ء میں یہ اعزاز نیوزی لینڈ کے گلین ٹرنر کے حصے میں آیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں