دوئی گون یار سوات گلاتا سرائے کلب کے نئے صدر منتخب

یار سوات نے کل 3343 ووٹوں میں سے 1777 ووٹ حاصل کرتے ہوئے یہ کامیابی حاصل کی۔ ایک دیگر امیدوار آلپ یالمان نے 1566 ووٹ حاصل کیے ۔ گلاتاسرائے کلب کے اہم اراکین میں سے ایک کی حیثیت رکھنے والے دوئی گون یار سوات 77 سال کے ہیں

171539
دوئی گون یار سوات گلاتا سرائے کلب کے نئے صدر منتخب

گلاتا سرائے کے ہنگامی کنونشن میں دوئی گون یار سوات Duygun Yarsuvat کو نیا صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔
یار سوات نے کل 3343 ووٹوں میں سے 1777 ووٹ حاصل کرتے ہوئے یہ کامیابی حاصل کی۔ ایک دیگر امیدوار آلپ یالمان نے 1566 ووٹ حاصل کیے ۔
گلاتاسرائے کلب کے اہم اراکین میں سے ایک کی حیثیت رکھنے والے دوئی گون یار سوات 77 سال کے ہیں ۔
یار سوات سن 2015 تک اپنے اس عہدے پر فرائض ادا کرتے رہیں گے۔
گلاتا سرائے کلج سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد یار سوات نے استنبول لاء فیکلٹی سے اپنی تعلیم مکمل کی اور ایک قانون دان کی حیثیت سے طویل عرصے سے اپنے فرائض ادا کرتے چلے آئے ہیں۔
انہوں نے سن 2004 سے 2008 تک گلاتاسرائے یونیورسٹی کے ریکٹر کے طور پر بھی فرائض ادا کیے ہیں۔
انہوں نے سن 1998 سے 2002 تک بھی گلاتا سرائے کلب کے صدر کی حیثیت سے فرائض ادا کیے تھے۔
یار سوات اس وقت یدی تپے یونیورسٹی میں ایک ماہر قانون کی حیثیت سے لیکچرز دینے کا بھی سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں