پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر ایشیئن گیمز میں اپنے ملک کے لیے پہلا طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔

140772
پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم  کی شاندار کارکردگی

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر ایشیئن گیمز میں اپنے ملک کے لیے پہلا طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔ جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں خواتین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بنا ئے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم صرف 38 رنز اسکور کر سکی۔
بارش کی وجہ سے اس میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو سات اوورز میں 43 رنز ہدف دیا گیا تھا لیکن وہ اسے حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پاکستان نے یہ میچ چار رنز سے جیت لیا۔
پاکستانی ٹیم نے اس میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ملک کے نام کو بلند کیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں