ہیڈ اسکارف کے ساتھ باسکٹ بال کھیلنے کی اجازت

بین الاقوامی باسکٹ بال فیڈریشن نے مسلمان کھلاڑیوں کے ہیڈ اسکارف کے ساتھ عالمی مقابلوں میں حصہ لینے کی درخواست کو قبول کر لیا ہے

129474
ہیڈ اسکارف کے ساتھ  باسکٹ بال کھیلنے کی اجازت

بین الاقوامی باسکٹ بال فیڈریشن نے باسکٹ بال کی خواتین کھلاڑیوں کو دینی مقصد کے حامل اسکارف اور ہیڈ کور اوڑھنے کی اجازت دے دی ہے۔ فیبا سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ فیصلہ دو سالہ تجرباتی بنیادوں کا حامل ہو گا۔اور سن 2016 کے ری دی جنیریو اولمپکس کے بعد اس فیصلے کے مستقل ہونے یا نہ ہونے کا تعین کیا جائیگا۔
موجودہ قوانین کے مطابق خواتین کھلاڑیوں کو سر پر کسی قسم کے کلپس، اسکارف اور جواہرات وغیر لگانے کی جازت نہیں ہے۔ باسکٹ بال چمپین شپ اور اولمپکس میں شرکت کرنے والی باسکٹ بال کی کھلاڑیوں نے مذکورہ اصول کے تفریق بازی پر مبنی ہونے کے جواز میں ہیڈ اسکارف پہننے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
امریکی اولمپکس کمیٹی اور بھارتی حکومت نے کھلاڑیوں کے اس مطالبے کی حمایت کی تھی۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں