ترک قومی باسکٹ بال ٹیم کوارٹر فائنلز میں

اسپین میں منعقدہ عالمی باسکٹ بال چمپین شپ میں ترکی نے آسڑیلیا کو شکست دیتے ہوئے کوارٹر فائنلز کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے

117797
ترک قومی باسکٹ بال ٹیم کوارٹر فائنلز میں

بارہ دیو قامت آدمیوں کی شبِ فتح"
ترک قومی باسکٹ بال ٹیم اسپین میں منعقدہ باسکٹ بال 2014 فیبا عالمی کپ میں آسڑیلیا کو 64 کے مقابلے میں 65 پوائنٹس سے شکست دیتے ہوئے کوارٹر فائنلز تک پہنچ گئی ہے۔
ترکی نو ستمبر بروز منگل شام 6 بجے کوارٹر فائنل میں لتھوانیا کے ساتھ میچ کھیلے گا۔
صدر رجب طیب ایردوان نے قومی باسکٹ بال ٹیم نے آسڑیلیا کو شکست دیتے ہوئے عالمی کپ میں کوارٹر فائنل تک پہنچنے پر باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر ترگائے دیمرل کو مبارکباد دی ہے۔
حاصل کردہ معلومات کے مطابق دیمرل کو ٹیلی فون کرنے والے ایردوان نے قومی باسکٹ بال کھلاڑیوں کی کامیابیوں کی مبارکباد پیش کی ہے۔
ٹیلی فون پر بعض کھلاڑیوں سے بات چیت کرنے والے صدر ایردوان نے ان کامیابیوں کے دوام کی دعا کی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں