ترکی کے دو نامور کلب کھیل کے میدان میں

فنیر بھاچے اور گلاتا سرائے کے درمیان سپر کپ کا میچ آج شام کھیلا جائے گا

102776
ترکی کے دو نامور کلب کھیل کے میدان میں

ترکی میں فٹ بال کا ہیجان ایک "سپر" میچ کے ساتھ ہو رہا ہے۔
ترکی کے دو مایہ ناز فٹ کلب گلاتا سرائے اور فنیر باھچے آج سپر کپ میچ میں آمنے سامنے آئیں گے۔
ترکی کے ضلع منیسا میں کھیلے جانے والے میچ کی تمام کی تما م تر آمدنی کو صوما میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے کان کنوں کے لواحقین کو عطا کیا جائیگا۔
یہ دونوں روایتی خریف ٹیمیں اوپر تلے تیسری بار سُپر کپ میں مقابلہ کریں گی۔
گلا تاسرائے نے سن 2012 میں اور سن 2013 میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے سُپر کپ کو اپنے نام کیا تھا۔
ان دونوں ٹیموں کی 105 سالہ رقابت میں 377 میچ کھیلے گئے جن میں سے 143 بار فنیر باھچے نے جبکہ 121 بار گلاتا سرائے نے کامیابی حاصل کر رکھی ہے۔
378 واں میچ آج ترکی کے مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بچے کھیلا جائیگا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں