ترکی کی والی بال ٹیم نے جرمنی کو شکست دے دی

ترکی کی قومی ویمن والی بال ٹیم نے بین الاقوامی والی بال فیڈریشن عالمی خواتین گرینڈ پرکس میں جرمنی کو ایک کے مقابلے میں 3 سیٹوں سے شکست دے دی

87485
ترکی کی والی بال ٹیم نے جرمنی کو شکست دے دی

ترکی کی قومی ویمن والی بال ٹیم نے بین الاقوامی والی بال فیڈریشن عالمی خواتین گرینڈ پرکس میں جرمنی کو ایک کے مقابلے میں 3 سیٹوں سے شکست دے دی ہے۔
اس کامیابی سے ترکی کی ٹیم ای گروپ میں 6 پوائنٹ کے ساتھ قیادت کر رہی ہے اور کُل 13 پوائنٹ حاصل کر چکی ہے۔
ٹیم نے انقرہ میں منعقدہ ای گروپ کے پہلے میچ میں ڈومینک ریپبلک سے 2 کے مقابلے میں 3 سیٹوں سے شکست کھائی، دوسرے میچ میں سربیا کو 2 کےمقابلے میں 3 سیٹوں سے شکست دی اور آخری میچ میں جرمنی کو ایک کے مقابلے میں 3 سیٹوں سے شکست دی۔
اس طرح ترکی کی ٹیم ایک میچ میں ناکامی اور 2 میں کامیابی سے 6 پوائنٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر ، جرمنی دوسرے، سربیا تیسرے اور ڈومینک ریپبلک چوتھے نمبر پر ہے۔
ترکی کی ٹیم گروپ کے تیسرے اور آخری ہفتے کے میچ 15 سے 17 اگست کو روس کے شہر کلینن گارڈ میں کھیلے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں