نوواک جوکووچ وملبڈن ورلڈ چمپین

لندن میں منعقدہ ٹینس ٹورنا منٹ کا فائنل بڑا سخت گزرا، لیکن جیت جوکووچ کی ہوئی

119826
نوواک جوکووچ وملبڈن ورلڈ چمپین

لندن میں جاری ٹینس ٹورنا منٹ کے مردوں کے فائنل میں سربیا کے نوواک جوکووچ اور سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر جیسے دو ٹاپ کھلاڑی آمنے سامنےآئے۔
میچ کا پہلا سیٹ راجر فیڈرر نے 6-7 سے اپنے نام کیا لیکن دوسرا سیٹ جوکوچ نے 4-6 سے اپنے نام کرکے مقابلہ ایک ایک سیٹ سے برابر کرڈالا۔، تیسرے سیٹ میں بھی جوکووچ نے 7-6سے فتح حاصل کی لیکن راجر فیڈرر نے چوتھا سیٹ 7-5 سے جیت کر مقابلہ ایک بار پھر برابر کردیا۔
دونوں کھلاڑیوں کے درمیان آخری اور فیصلہ کن سیٹ میں بھی انتہائی سخت مقابلہ ہوا اور دونوں نے یہ سیٹ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لئے پورا زور لگایا لیکن قسمت نوواک جوکووچ پر مہربان نکلی اور انہوں نے فتح سیٹ 6-4 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں