عالمی کپ دنیا بھر میں دیکھا جا رہا ہے

ہالینڈ اور کوستا ریکا کوارٹر فائنلز میں آمنے سامنے آئیں گے

112291
عالمی کپ  دنیا بھر میں دیکھا جا رہا ہے

ورلڈ فٹ بال کپ کے دوسرے مرحلے کے میچوں کا ہیجان جاری ہے۔
میکسیکو کے سامنے مشکل لمحات کا سامنا کرنے والے ہالینڈ نے میچ کے آخری لمحات میں کامیابی حاصل کر ہی لی۔
میکسیکو نے پہلے گول کرتے ہوئے برتری حاصل کی جو کہ دوسرے ہاف تک جاری رہی۔ بعد میں شنائڈر نے گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے حوصلے بلند کر دیے بعد میں ہالینڈ نے خریف ٹیم کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے جو کہ رنگ لائے ۔ آخری لمحات میں اسے پنلٹی مل گئی اس طرح یہ میچ دو۔ ایک کے اسکور سے نکتہ پذیر ہوا۔
دوسرا میچ یونان اور کوستا ریکا کے درمیان کھیلا گیا۔ میچ اضافی وقت میں بھی ایک ۔ ایک کے اسکور سے برابر رہا۔
بالاخر پنلٹیوں کی باری آئی جس میں کوستا ریکا نے کامیابی حاصل کرلی۔ ان نتائج کے بعد کوستا ریکا اور ہالینڈ کا کوارٹر فائنلز میں مقابلہ ہو گا۔
آج بھی دوسرے مرحلے میں دو میچ کھیلیں جائینگے۔ پہلا میچ فرانس اور نائیجیریا کے درمیان ترکی کے مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے جبکہ دوسرا میچ جرمنی اور الجزائر کے درمیان کھیلا جائیگا۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں