عالمی کپ میں تیسرے گروپ میچ کھیلے گئے

یوروگوائے اور یونان نے آج کے میچوں کے نتیجے کے بعد دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے

106200
عالمی کپ  میں تیسرے گروپ میچ کھیلے گئے

عالمی کپ میں دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیمیں سامنے آتی جا رہی ہیں۔
کوستا ریکو اور برطانیہ کے درمیان کھیلا گیا میچ صفر۔صفر کے اسکور سے برابر رہا۔ یہ میچ فارمیلیٹی سے ہٹ کر نہیں تھا کیونکہ کوستاریکا پہلے سے ہی دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکا تھا جبکہ برطانیہ کا آگے جانے کا کوئی موقع نہیں تھا۔
دوسرا میچ اٹلی اور یورو گوائے کے درمیان کھیلا گیا جسے یوروگوائے نے ایک۔صفر کے اسکور سے جیتتے ہوئے آئندہ کے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔اس طرح اٹلی بھی اب بوریا بستر باندھتے ہوئے عالمی کپ کو خیر آباد کہہ دے گا۔
تیسرے میچ میں یونان نے آئیوری کوسٹ کو آخری لمحات میں پنلٹی سے گول کرتے ہوئے دو ایک کے اسکور سے جیت لیا۔
ادھر اسی گروپ کے دوسرے میچ میں جاپان کی کولمبیا کے ہاتھوں چار۔ ایک کے اسکور سے شکست کی وجہ سے یونان آئندہ کے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں