سحر زمان: پاکستان کی مایہ ناز نوجوان خاتون کھلاڑی

میں ایک بین الاقوامی کلب کے لئے کھیلنا اور اپنے ملک، کنبے اور کلب کا نام روشن کرنا چاہتی ہوں: سحر زمان

106032
سحر زمان: پاکستان کی مایہ ناز نوجوان خاتون کھلاڑی

سحر زمان پاکستان کی مایہ ناز نوجوان خاتون فٹبالر۔۔۔۔
سحر زمان کا تعلق گلگت سے ہے ۔ فٹبال سے ان کی دلچسپی کا آغاز 2007 میں 9 سال کی عمر میں ہوا اور وقت کا گزرنا اس شوق میں کمی نہیں لا سکا۔ سحر زمان نے کہا کہ " جب تک میں چھوٹی تھی میرے کنبے کو میرے فٹبال کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں تھا لیکن جب میں بڑی ہوئی تو انہوں نے میرے اس شوق پر اعتراض کرنا شروع کر دیا"۔
سحر زمان ینگ رائزنگ اسٹار گرلز فٹبال کلب میں مِڈ فیلڈر کی پوزیشن پر کھیلتی ہیں اور ملک کی بہترین فٹبال کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ " ہم لڑکیوں کے بارے میں حساسیت سے آپ واقف ہیں لیکن فٹبال سے میرے جنون کی حد تک لگاو کو دیکھتے ہوئے میرے والد کسی نہ کسی طرح مجھے کھیل کو جاری رکھنے کی اجازت دینے پر رضا مند ہو گئے ہیں ۔ اس کے باوجود وقتاً فوقتاً یہ مخالفت ابھرتی رہتی ہے"۔
مخالفت سحر زمان کے حوصلے کو پست نہیں کرتی اور وہ شارٹس اور ٹی شرٹ پہنے ہوئے دیگر 21 نوجوان خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتی نظر آتی ہیں۔
چند سینئر کھلاڑی کہ جن کے ساتھ سحر نے شروع میں کھیلنے کا آغاز کیا بیرونی ممالک میں بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں اور وہاں کے کلبوں کو جائن کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بین الاقوامی کلب کے لئے کھیلنا اور اپنے ملک، خاندان اور کلب کا نام روشن کرنا چاہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ "میری ایک سہیلی نے حال ہی میں مالدیپ کلب کی طرف سے ایک کنٹریکٹ حاصل کیا ہے لیکن میں امریکہ میں کھیلنا چاہتی ہوں"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں