گزشتہ عالمی چمپین ٹورنا منٹ سے باہر

چلی کے ہاتھوں شکست سے دو چار ہونے کے بعد اسپین کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے

99559
گزشتہ عالمی چمپین ٹورنا منٹ سے باہر

پر ہیجان عالمی کپ کے مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔
بروز بدھ کھیلے گئے میچوں میں سے پہلا میچ ہالینڈ اور آسڑیلیا کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ میں آسڑیلیا نے غیر متوقع طور پر اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا تا ہم یہ شکست کھانے سے نہ بچ سکا۔ یہ میچ ہالینڈ نے دو کے مقابلے میں تین گولوں سے جیت لیا۔ اس نتیجے کے بعد ہالینڈ نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
اسی گروپ کا دوسرا میچ عالمی چمپین اسپین اور چلی کے مابین کھیلا گیا۔ یہ میچ فٹ بال کے شائقین کےلیے افسوس کا باعث بنا کیونکہ ٹورنا منٹ کی فیورٹ ٹیموں میں سے اسپین چلی کے ہاتھوں دو ۔ ٖصفر کے اسکور سے ہار گئی ۔ یہ نتیجہ اسپین کے ٹورنا منٹ سے باہر ہونے کا باعث بنا ہے۔
اس گروپ سے ہالینڈ کے بعد چلی نے بھی آئندہ کے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں