عالمی فٹ بال کا چھٹا روز

99148
عالمی فٹ بال کا چھٹا روز

عالمی کپ فٹبال کے چھٹے روز برازیل کی ٹیم اپنے مدمقابل میکسیکو کو شکست دینے میں ناکام رہی اور مقابلہ برابری کے نتیجے پر ختم ہو گیا۔ اس میچ میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو پائی۔
یہ پہلا موقع تھا کہ برازیل اور میکسیکو کی ٹیمیں ورلڈ کپ میں مدمقابل آئیں اور برازیل میکسیکو کو شکست دینے میں ناکام رہا۔
ادھر ایک دیگر میچ میں بیلجیئم نے الجزائر کی ٹیم کو نہایت سخت مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔
منگل کے روز آخری میچ روس اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلا گیا اس میچ کی خاص بات یہ تھی کہ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے، تاہم یہ میچ بھی برابری کے نتیجے پر ختم ہوا۔ اس میچ میں جنوبی کوریا نے ایک گول کر کے برتری حاصل کر لی تھی اور ایک موقع پر لگ رہا تھا، جیسے وہ یہ میچ جیت جائے گی، تاہم روس نے یہ برتری ختم کرنے میں کامیاب رہا اور مقابلہ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں