فیفا ورلڈ کپ: میچ ، جوش اور ولولہ

کل کے میچوں میں ایکواڈور کے مقابلے میں سوٹزر لینڈ، ہونڈرس کے مقابلے میں فرانس اور بوسنیا ہرزیگوینیا کے مقابلے میں ارجنٹائن فاتح رہے

96287
فیفا ورلڈ کپ: میچ ، جوش اور ولولہ

فیفا ورلڈ کپ میں کل E گروپ میں سوٹزر لینڈ اور ایکواڈور کے درمیان میچ میں سوٹزر لینڈ نے ایک کے مقابلے میں 2 گولوں سے ایکواڈور کو شکست دے دی۔
سوٹزرلینڈ کی ٹیم سے پہلا گول میچ کے 48 ویں منٹ میں ایڈمیر محمدی نے اور دوسرا 90 ویں منٹ میں حارث سفرو وِچ نے کیا تاہم ایکواڈور کی ٹیم سے واحد گول میچ کے 22 ویں منٹ میں اینر والنسیا نے کیا۔
گروپ کے دوسرے میچ میں فرانس اور ہونڈرس میدان میں اترے۔
میچ میں فرانس کی ٹیم ،ہونڈرس کو صفر کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر ایورج کی برتری کی وجہ سے گروپ میں پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔
فرانس کی ٹیم سے پہلا گول میچ کے 45 ویں منٹ میں دوسرا 48 ویں منٹ میں اور تیسرا 72 ویں منٹ میں بینزیما نے کیا۔
ایف گروپ میں ارجنٹائن کی ٹیم نے پہلا میچ بوسنیا ہرزیگوینیا کے ساتھ ریو ڈی جینریو کے ماراجان اسٹیڈیم میں کھیلا۔
میچ میں ارجنٹائن کی ٹیم نے بوسنیا ہرزیگوینیا کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں