ہالینڈ کی شاندار فتح

عالمی کپ کے سلسلے میں کل تین میچ کھیلے گئے، جن میں سے ہالینڈ نے اپنے خریف کو بری طرح شکست دی

94242
ہالینڈ کی شاندار فتح

برازیل میں عالمی فٹ بال کپ کے ہیجان انگیز میچوں کا سلسلہ جاری ہے۔
بروز جمعہ کھیلے گئے پہلے میچ میں میکسیکو نے کیمرون کو ایک کے مقابلے میں صفر گول سے شکست دیتے ہوئے ٹورنا منٹ میں اپنی پہلی فتح حاصل کر لی ہے۔
بی گروپ کا افتتاحی میچ گزشتہ ورلڈ چمپین اسپین اور ہالینڈ کے درمیان کھیلا گیا۔ ابتدا میں اسپین نے پنلٹی سے گول کرتے ہوئے ایک۔صفر کی برتری حاصل کر لی تا ہم بعد میں ہالینڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو۔ ایک سے برتری حاصل کر لی۔ جس کے بعد ہسپانوی ٹیم ایسے کھیل رہی تھی کہ جیسے اس نے جلد ہی ہار مان لی ہو۔
ہالینڈ کے اچھے کھیل اور ہسپانوی گول کیپر کاسیاس کی اوپر تلے غلطیاں اسپین کو مہنگی پڑیں اور اسے پانچ ۔ ایک کے اسکور سے اپنے خریف سے بُری طرح شکست کھانی پڑی۔
جمعہ کے روز کا تیسرا میچ چلی اور آسڑیلیا کے درمیان کھیلا گیا جس کو چلی نے 3۔1 کے اسکور سے جیتتے ہوئے تین پوائنٹس اپنے نام کر لیے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں