ایسکی شہر اور سیواس اسپورٹس پر ایک سال کی پابندی

یو ای ایف اے یورپی لیگ میں ترک کلبوں سیواس اسپورٹس اور ایسکی شہر اسپورٹس کے خلاف تفتیش کے نتیجے میں دونوں کلبوں پر ایک سال کےلیے یورپی لیگ میں کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے

86016
ایسکی شہر اور سیواس اسپورٹس پر ایک سال کی پابندی

یو ای ایف اے یورپی لیگ میں ترک کلبوں سیواس اسپورٹس اور ایسکی شہر اسپورٹس کے خلاف تفتیش کے نتیجے میں دونوں کلبوں پر ایک سال کےلیے یورپی لیگ میں کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔
اس بات کا فیصلہ یو ای ایف اے کی انتظامی کمیٹی نے کیا ہے جس کی رو سے دونوں کلبوں کے خلاف میچ فکسنگ کے الزامات عائد ہیں جس کی وجہ سے اس سال کے سیزن میں وہ کھیلنے کے اہل نہیں ہیں ۔
ان دونوں کلبوں کی جگہ اب برصا اسپورٹس اور قار دیمیر قارا بوک اسپورٹس کو یورپی لیگ میں کھیلنے کی دعوت دی جائے گی ۔
دوسری جانب ایسکی شہر اور سیواس اسپورٹس نے اس فیصلے کے خلاف اپنے رد ِ عمل میں کہا ہےکہ وہ اپنے حقوق کا دفاع ضرور کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں