ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

16.04.2024

2128345
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ وطن :"صدر ایردوان  کا امیر قطر سے رابطہ"

صدر رجب طیب ایردوان نے امیرِ قطر  الا ثانی سے ٹیلی فون پر  بات چیت کی۔ اس دوران  ترکیہ۔قطر  تعلقات، عالمی و علاقائی معاملات  سمیت  اسرائیل کے غزہ پر حملوں  پر غور کیا گیا۔

روزنامہ حریت :" وزیر حاقان فیدان کی انتونیو گوٹریس سے   بات چیت"

ترک وزیر خارجہ  حاقان فیدان نے کل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس  سے ٹیلی فونک    رابطہ کیا۔  اس بات چیت میں  خطے  میں ہونے والی پیش رفت، غزہ  کی صورتحال، مسئلہ قبرص اور بحیرہ اسود میں  بحری آمدورفت کی سلامتی   کے حوالے سے  جائزہ لیا گیا۔

روزنامہ ینی شفق :"ایران  ۔ اسرائیل  بحران  کے طول پکڑنے پر ترک خفیہ سروس کے سربراہ قالن  سے  صلاح مشورہ"

قومی خفیہ سروس کے  چیئرمین ابراہیم قال  نے سی آئی اے کے صدر ویلیم برنز  کے ساتھ غزہ میں فائر بندی  مذاکرات کے حوالے سے  تبادلہ خیال کیا۔  برنز نے عیدالفطر کے موقع پر  ٹیلی فون  پر رابطہ قائم کرتے ہوئے  ایران کے اسرائیل پر حملے  کے دعووں   کے بارے میں ثالثی  کا کردار اد ا کرنے کی درخواست کی۔  اس پر قالن نے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ ہنیہ سے ٹیلی فون پر    گفتگو کی۔   جس میں فائر بندی مذاکرات،  غزہ کے مکینوں کی اپنے گھر بار کو واپسی، خطے کو انسانی امداد کی ترسیل  اور قیدیوں کے تبادلے  جیسے معاملات   زیر غور آئے۔

روزنامہ صباح :"استنبول ہوائی اڈہ خطہ یورپ کا مصروف  ترین  ہوائی اڈہ  İ

استنبول  ہوائی اڈہ یکم تا 7 اپریل یومیہ 1412 پروازوں کے ساتھ  بر اعظم  یورپ کا  سب سے مصروف ہوائی اڈہ قرار پایا ہے۔

روزنامہ سٹار: "ترکیہ  کے ساتھ شراکت داری اس دور میں انتہائی اہم ہے، اکرم"

ترکیہ ۔ پاکستان تعلقات  کے بارے میں  اظہار خیال کرنے والے پاکستان کے اقوام متحدہ میں دائمی مندوب  منیر اکرم  کا کہنا ہے کہ"  غیر یقینی اور عدم استحکام کی فضا کے حاوی ہونے والے ان ایام میں  ہماری باہمی شراکت داری یورپ اور مشرق وسطی  سمیت  خطہ ایشیا کے لیے حد درجے اہمیت کی حامل ہے۔ "



متعللقہ خبریں