ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

05.04.2024

2125306
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق :"ترک قومی سلامتی کونسل کا انسداد دہشت گردی کے خلاف  مصمم ارادے  کا مظاہرہ"

صدر رجب طیب ایردوان کی صدارت میں   ہونے والےقومی سلامتی کونسل کے اجلاس کے  بعد جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں   دہشت گردی کے خلاف جنگ    کو نمایاں  رکھا گیا۔ اعلامیہ میں  کہا گیا ہے کہ "ہمارے خطے  کے مستقبل میں دہشت گرد تنظیموں اور ان کے حمایتیوں کا  کسی بھی صورت میں   تحمل نہیں کیا جائیگا۔"

روزنامہ خبر ترک "قومی سلامتی کونسل کی غزہ میں قیام امن کی کوششوں میں تعاون کی اپیل"

سلامتی کونسل کے اعلامیہ میں عالمی برادری سےغزہ کے عوام اور امدادی تنظیموں   پر حملوں کا فی الفور سد باب کروانے اور خطے کو وسیع پیمانے کی انسانی امداد کی ترسیل  کو ممکن بنانے  سمیت پائدار امن کی خاطر  ترکیہ کی کوششوں  میں تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

روزنامہ وطن" ترکیہ کی تاریخ کی ریکارڈ برآمدات"

وزیر تجارت عمر  بولات نےواضح کیا ہے کہ ترکیہ کی ماہ مارچ میں  برآمدات 22 ارب 578 ملین ڈالر  تک رہی ہیں۔   جبکہ جنوری تا مارچ  کی برآمدات  63٫5 ارب ڈالر تک رہی ہیں  جو کہ ملکی تاریخ کا ایک ریکارڈ ہے۔

روزنامہ سٹار"توساش  کی نئی ٹیکنالوجی  متحدہ عرب امارات کے لیے باعث توجہ بنی ہے"

ترکیہ  کی دفاعی صنعت کی مصنوعات قان اور حر جیٹ  میں استعمال کردہ توساش ٹیکنالوجی کے لینڈنگ  اور زیریں سسٹمز  میں متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی دفاعی و ہوا بازی فرم کی توجہ حاصل کی ہے۔  ان سسٹمز کو فروغ دینے والی ٹی اے اے سی فرم نے اس موضوع پر بیرون ملک میں  اپنا پہلا  معاہدہ  متحدہ عرب امارات سے کیا ہے۔

روزنامہ صباح "استنبول ہوائی اڈہ یورپ  میں چوٹی پر"

یورپی  فضائی سیر و سفر  سیکیورٹی  تنظیم کے 25 تا 31 مارچ کے دورانیہ  پر محیط  فضائی ٹریفک کے شماریات کے مطابق استنبول ہوائی اڈہ یومیہ 1328 پروازوں کے ساتھ خطہ یورپ کا مصروف ترین  ہوائی اڈہ ثابت ہوا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں